رواں ماہ کی ایندھن ضروریات مکمل، اپریل کی بھی منصوبہ بندی کرلی۔ وزیر خزانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر خزانہ
(فوٹو: اے پی پی)

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں ماہ کی ایندھن ضروریات مکمل ہوگئی ہیں جبکہ حکومت نے اپریل کی بھی منصوبہ بندی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس دوران دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مارچ کی ضروریات کا ایندھن مکمل طور پر محفوظ کرلیا گیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپریل کیلئے بھی ایندھن فراہمی یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے ملک کی پوزیشن اطمینان بخش ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ عالمی منڈی سے ایندھن سپلائی کے مزید ذرائع کی تلاش جاری ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایندھن دستیابی پر ہماری پوزیشن تسلی بخش ہے،، گھبراہٹ یا عجلت میں خریداری یا غیر ضروری ذخیرہ اندوزی کی کوئی ضرورت نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55روپے اضافے کے معاملے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عید کے بعد ملک گیر ہڑتال کرے گی۔ وائس چیئرمین پی پی ڈی اے طارق حسن کا کہنا ہے کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں تیل کی قیمت میں اضافہ کیا۔ پیٹرولیم لیوی  میں 21روپے بڑھائے گئے، باقی کے 36روپے فی لیٹر کس کی جیب میں جارہے ہیں؟

Related Posts