بھارت میں شوال کے چاند کی شہادت موصول نہ ہونے کے باعث ملک بھر میں عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ منائی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، رویت ہلال کمیٹی دہلی نے اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، اسی لیے عید الفطر کا پہلا دن 21 مارچ ہوگا۔
لکھنؤ اور حیدرآباد میں بھی شوال کے چاند کی رؤیت نہیں ہوئی، جس کے بعد مسلم علما کونسل نے ان شہروں میں بھی عید 21 مارچ بروز ہفتہ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ملائیشیا، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عید الفطر 21 مارچ کو ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








