مہنگائی آسمان کو چھو سکتی ہے! پاکستانی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے سبب پاکستان میں تیل کی ترسیل میں خلل پیدا ہونے کا خدشہ ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی 12 فیصد تک جا سکتی ہے اور قیمتیں فوری طور پر بڑھ سکتی ہیں۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (PIDE) نے اس حوالے سے ایک اسٹڈی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ روزانہ تقریباً 20 ملین بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے سے گزر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ راستہ بند ہو گیا تو پاکستان میں مہنگائی اور بیرونی تجارت پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ چھ ماہ کے دوران معمولی صورتحال میں مہنگائی 8.8 فیصد، درمیانے اثر کے ساتھ 10.4 فیصد اور شدید بحران کی صورت میں 12 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ ساتھ ہی پاکستان کے تیل کی درآمدات کا ماہانہ بل 384 ملین ڈالر تک بڑھ سکتا ہے جس کی وجہ سے سالانہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس خسارے میں بدلنے کا خدشہ ہے۔

Related Posts