امریکی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد کمرشل پروازوں کے ذریعے ملک سے روانہ ہو جائیں۔
سفارتخانے کے بیان کے مطابق سعودی فضائی حدود میں میزائل اور ڈرون حملوں کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔
ریاض، جدہ اور دمام کے ہوائی اڈے فی الحال فعال ہیں اور امریکی شہری انخلا کے لیے ان کا استعمال کر سکتے ہیں۔
بیان میں شہریوں کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ سعودی عرب کے وارننگ سسٹم کی ہدایات پر عمل کریں اور اپنی سلامتی کو یقینی بنائیں۔
امریکی سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیح امریکی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








