پاکستان میں شوال کے چاند کی شہادت موصول نہ ہونے کے باعث ملک بھر میں عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ منائی جائے گی۔
رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کی۔
اجلاس میں شوال کے چاند کی رؤیت سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ چاند نظر نہیں آیا اس لیے عید الفطر کا پہلا دن 21 مارچ کو ہوگا۔
جبکہ دوسری جانب سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کل بروز جمعہ 20 مارچ کو عید الفطر منائی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








