پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے وہ غیر ضروری ڈیٹا چارجز سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کے بیان کے مطابق اگر ڈیٹا بنڈل ختم ہو جائے یا حد پوری ہو جائے، تو انٹرنیٹ استعمال جاری رکھنے پر مہنگے Pay-As-You-Go (PAYG) چارجز لاگو ہو سکتے ہیں، جس سے صارف کا بیلنس غیر متوقع طور پر کم ہو سکتا ہے۔
صارفین کے تحفظ کے لیے تمام موبائل نیٹ ورکس پر مفت بیلنس سیو (PayG بلاکر) سروس دستیاب ہے جو بنڈل ختم ہونے پر انٹرنیٹ کو خودکار طور پر بند کر دیتی ہے اور صارف کے بیلنس کو محفوظ رکھتی ہے۔
صارفین اس سروس کو درج ذیل نمبروں پر فعال کروا سکتے ہیں
275#* (Jazz)
4004#* (Zong)
6611#* (Ufone)
342#* (Telenor)
پی ٹی اے کے ترجمان نے کہا کہ ادارہ صارفین کے مفادات کے تحفظ اور ٹیلی کمیونیکیشن خدمات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








