پیٹرولیم ریلیف: حکومت نے 69ارب کا بوجھ خود برداشت کیا۔وزیر خزانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

محمد اورنگزیب
(فوٹو: 24 نیوز)

لاہور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کا کم سے کم بوجھ ڈالنے کیلئے 69ارب روپے کا اضافی بوجھ خود برداشت کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اور توانائی چیلنجز کے باوجود ملک میں استحکام اور سپلائی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ حکومت محدود وسائل کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے۔

میڈیا گفتگو کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ مستحق طبقات کے لیے ایک ٹارگٹڈ ریلیف پیکیج تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ عوام اور ماہرین سے تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں تاکہ بہتر پالیسی سازی ممکن ہو سکے۔ ملک کو درپیش توانائی چیلنجز اور علاقائی کشیدگی کے باعث توانائی انفراسٹرکچر کو خطرات لاحق ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔رواں ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 150 روپے اور ڈیزل میں 250 روپے تک کا اضافہ نہیں ہونے دیا گیا، حکومت نے 69ارب کا بوجھ خود برداشت کیا، سپلائی سسٹم کی مکمل نگرانی جاری ہے۔ توقع ہے کہ اپریل تک صورتحال بہتر ہوگی۔

Related Posts