مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں نے بھارتی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

مودی
(فوٹو: منٹ)

بھارت کی نریندر مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں نے ملکی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اسرائیلی حمایت کے باعث بھارت کے خلیجی ممالک سے تعلقات متأثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش بھارت میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور زر مبادلہ ذخائر میں کمی کا باعث بنی۔ ملکی اسٹاک مارکیٹ 10فیصد تک گر گئی۔

دوسری جانب الیکٹرانکس سے لے کر غذائی مصنوعات تک بھارتی صنعتوں کو بھاری نقصان اٹھانے کا خدشہ ہے۔ 50 ارب ڈالرز کی برآمدات بھی متأثر ہوسکتی ہیں۔ مودی حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک معاشی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے روس سے تیل خریدنے پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مجھے خوش کرنا چاہتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ میں خوش نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اچھا انسان بھی کہا، لیکن ائیر فورس ون میں گفتگو کے دوران کہا کہ اگر بھارت روس سے تیل کے معاملے پر تعاون نہیں کرے گا تو اس پر ٹیرف بڑھا دیں گے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بھارت کی روس سے تیل کی خریداری میں کمی آئی ہے۔

Related Posts