کراچی: گل پلازہ میں ایک بار پھر آتشزدگی، مشتبہ شخص گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

گل پلازہ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی میں واقع گل پلازہ کی عمارت میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد دکان کے ملبے سے دھواں اٹھنے لگا۔ پولیس نے آگ لگانے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 5 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لینے کیلئے پہنچ گئے۔ آگ بیسمنٹ کے گیٹ نمبر ایک کے قریب دکان میں لگی۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی عاصمہ بتول نے کہا کہ عمارت پہلے سے سیل تھی، آگ عمارت کی بیسمنٹ میں لگی، ابتدائی طور پر علم نہیں کہ آگ کتنی دکانوں میں لگی ہے۔

گفتگو کے دوران ایڈیشنل کمشنر جنوبی نے کہا کہ ٹیم اندر جانے کی کوشش کر رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گل پلازا کےاندر سے نشے کے عادی شخص کوحراست میں لیا گیا ہے، ممکنہ طور پر نشے کا عادی شخص چوری کی نیت سے عمارت میں داخل ہوا، اور شبہ ہے کہ آگ اسی شخص نے لگائی ہوگی۔ ۔

واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ اور ریسکیو نے واٹرکارپوریشن سےفوری مدد طلب کرلی  جس کے بعد نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز میں ہی 17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی اور  یہ آگ 3 روز تک آگ بھڑکتی رہی۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Related Posts