مودی مجھے خوش کرنا چاہتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ میں خوش نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے روس سے تیل خریدنے پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مجھے خوش کرنا چاہتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ میں خوش نہیں۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اچھا انسان بھی کہا، لیکن ائیر فورس ون میں گفتگو کے دوران کہا کہ اگر بھارت روس سے تیل کے معاملے پر تعاون نہیں کرے گا تو اس پر ٹیرف بڑھا دیں گے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بھارت کی روس سے تیل کی خریداری میں کمی آئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت مخالف پالیسیوں پر پہلے ہی چراغ پا ہے۔ باھرتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت واضح کرچکا کہ روس سے تیل خریدنا اس کی قومی توانائی ضروریات کیلئے اہمیت کا حامل ہے، تاہم امریکا بھارت پر مسلسل دباؤ بڑھا رہا ہے اور بھارت پر 50فیصد ٹیرف تو پہلے ہی عائد کیا جاچکا ہے جسے مزید بڑھانے کی دھمکی دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ فون کال کے چند ہی ہفتوں بعد جاری کیا۔ دونوں ممالک کے مابین غیر اعلانیہ کشیدگی کے باوجود بھارت اور امریکا باہمی تعلقات کو خوشگوار بھی ظاہر کرتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی بہت اچھے انسان ہیں اور وہ مجھے خوش کرنا چاہتے تھے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو پتہ تھا کہ میں خوش نہیں ہوں۔ اس لیے انہوں نے مجھے خوش کرنا ضروری سمجھا۔ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرپ یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر بھارت روس سے تیل کی خریداری کم نہیں کرے گا تو بھارت پر ٹیرف جلد ہی بڑھایا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کا ماننا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو دھمکیاں اور پاکستان کیلئے تعریفی کلمات مودی کیلئے کوئی نیک شگون نہیں ہیں۔

Related Posts