مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے گھر چھاپے میں زخمی ڈی ایس پی انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈی ایس پی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر چھاپے کے دوران زخمی ہونے والے ڈی ایس پی احسن ذوالفقار ہسپتال میں کئی ماہ علاج کے بعد پیر کو انتقال کر گئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور کانسٹیبل محمد اقبال اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنے تھے جب انہوں نے ہائی پروفائل مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔

پولیس کے مطابق اہلکار دروازہ کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے، جس کے بعد ملزم نے جدید خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں کئی گھنٹوں تک تصادم جاری رہا۔ اس دوران زخمی 2 اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈی ایس پی احسن ذوالفقار کی حالت وقت کے ساتھ انفیکشن کے باعث بگڑتی گئی۔

ملزم ارمغان قریشی پر جنوری 2025 میں 23 سالہ مصطفیٰ عامر کے قتل کا الزام ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عامر کو اغوا کر کے ارمغان کے ڈی ایچ اے والے گھر میں قتل کیا گیا اور بعد میں ان کی لاش بلوچستان میں جلائی گئی۔ ارمغان اور اس کے ساتھی شیراز (عرف شاویز بخاری) کو فروری 2026 کے آخر میں انسدادِ دہشت گردی میں مجرم نامزد کیا گیا؛ دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

Related Posts