محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں ماہ 24 سے 30مارچ کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کل شام تک مغربی ہواؤں کا سلسلہ رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے اور یہ سلسلہ، 27مارچ کی رات سے شدت اختیارکرسکتا ہے۔
مغربی ہواؤں کے سلسلے کے تحت ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی، ٹھٹھہ، بدین میں 25، 26 مارچ کوبارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر میں 28 اور 29 مارچ کے درمیان بھی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔خیبرپختونخوا میں بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے،
اس کے علاوہ اسلام آباد،مری،گلیات اور راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں بارش و ژالہ باری ہو سکتی ہے جبکہ سندھ میں کراچی سمیت چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








