بین الاقوامی سطح پر امریکی صدر کے ایرن ے بجلی گھروں پر حملے 5روز کیلئے مؤخر کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت 10فیصد تک کم ہوگئی جو کہ 88.34 ڈالر فی بیرل تک آگئی جبکہ برطانوی کروڈ آئل کی قیمت بھی 10 فیصد تک گر گئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 101.49 ڈالر ہوگئی ۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ دو دنوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے مکمل اور جامع حل کے حوالے سے نہایت مثبت، نتیجہ خیز اور تعمیری گفتگو ہوئی۔
امریکی صدر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’اس تفصیلی اور تعمیری بات چیت کے انداز اور لہجے کی بنیاد پر جو اس ہفتے بھر جاری رہیں گی، میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر تمام فوجی حملوں کو 5 روز کیلئے مؤخر کریں، جس کا انحصار جاری ملاقاتوں اور مذاکرات کی کامیابی پر ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








