جنگ جاری ہے۔ ٹرمپ کے اعلان کے بعد ایران کی امریکا سے مذاکرات کی تردید

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران
(فوٹو: این بی سی)

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 5روزہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران سے براہِ راست مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ براہِ راست مذاکرات نہیں ہورہے۔ صدر ٹرمپ خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانے کیلئے وقت بڑھا رہے ہیں۔

ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ جاری ہے،یہ  دشمن کی ایک اور شکست ہے، صدر ٹرمپ اور امریکا ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ  نے ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ دو دنوں کے دوران تعمیری بات چیت ہوئی۔

پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے مکمل اور جامع حل کے حوالے سے نہایت مثبت، نتیجہ خیز اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔‘میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت کردی۔

صدر ٹرمپ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’اس تفصیلی اور تعمیری بات چیت کے انداز اور لہجے کی بنیاد پر جو اس ہفتے بھر جاری رہیں گی،ہم نے ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر حملوں کو مؤخر کردیا جو مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے۔

Related Posts