شہر قائد کے آتشزدگی سے تباہ حال گل پلازہ میں دوبارہ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ متأثرہ شخص کے بے ہوش جسم کو ملبے سے برآمد کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے شخص کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ جاں بحق شخص گل پلازہ میں گزشتہ روز دوبارہ لگنے والی آگ سے متأثر ہوا تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی جس کی لاش سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔ ایم اے جناح روڈ پر قائم گل پلازہ کی بیسمنٹ میں آگ مبینہ طور پر ایک نشے کے عادی شخص نے لگائی تھی۔
گل پلازہ میں دوبارہ آگ لگنے پر پولیس نے نشے کے عادی 3 ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کی۔ ایس ایس پی سٹی علی حسن کے مطابق زیر حراست افراد میں سے ایک ملزم عمارت کے اندر موجود تھا جس پر عمارت کے اندر سے تانبے کی تاریں چوری کرنے کا الزام ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








