پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں بڑا اضافے دیکھا جا رہا ہے جہاں فی تولہ سونا 16 ہزار 300 روپے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ فی تولہ چاندی کی قدر بھی 570 روپے اضافہ ہوا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل 24 مارچ 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 16,300 روپے اضافے کے بعد 4,64,062 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 13,975 روپے اضافے سے 3,97,858 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی قیمت 12 ہزار 811 روپے اضافہ ہونے کے بعد 3,64,716 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 570 روپے اضافے سے 7,454 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 489 روپے اضافے کے بعد 6,390 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں فی اونس سونا 163 ڈالر بڑھ کر 4,413 ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ چاندی کی قیمت 5.70 ڈالر اضافے سے 69.70 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








