امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اپنی میڈیا پالیسی میں اہم اصلاحات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پینٹاگون میں صحافیوں کے لیے موجودہ ورک اسپیس بند کر دیا جائے گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیصلہ عدالت کی جانب سے موجودہ میڈیا پالیسی کو غیر آئینی قرار دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ صحافیوں کے لیے اب علیحدہ میڈیا ایریا پینٹاگون کی مرکزی عمارت سے باہر قائم کیا جائے گا تاکہ سیکیورٹی اور رسائی کے معاملات بہتر طریقے سے منظم کیے جا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب پینٹاگون میں داخل ہونے والے تمام صحافیوں کو لازمی طور پر سیکیورٹی اسکارٹ حاصل کرنا ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ دفاع نے صحافیوں کے لیے قواعد و ضوابط میں بھی تبدیلیاں کی ہیں جن میں ممنوعہ سرگرمیوں کی واضح تعریف شامل کی گئی ہے تاکہ صحافتی رسائی اور سیکیورٹی کے درمیان توازن قائم رہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








