اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ! بڑی ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ؛ دفاتر بند

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اسٹیٹ بینک پاکستان نے قوائد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ایک ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق میسرز ڈریم ایکسچینج (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا اجازت نامہ فوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد مذکورہ کمپنی اس کا ہیڈ آفس اور تمام برانچز کسی بھی قسم کی زرمبادلہ سے متعلق کاروباری سرگرمی انجام نہیں دے سکیں گی۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائی ضوابطی ہدایات کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث عمل میں لائی گئی اور مالیاتی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔

Related Posts