عید الفطر کے تین روز میں کروڑوں کی کمائی! پاکستان ریلوے نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کے غیر معمولی رش نے پاکستان ریلویز کی آمدن میں نمایاں اضافہ کر دیا جہاں صرف تین دنوں میں ادارے نے ریکارڈ کمائی حاصل کر لی۔

ریلوے حکام کے مطابق عید کے تین دنوں کے دوران آمدن میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پہلے روز تقریباً 11 کروڑ روپے، دوسرے دن 17 کروڑ روپے جبکہ تیسرے دن 20 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صرف ایک ہفتے کے دوران مسافر ٹرینوں سے ریلوے کو ایک ارب روپے سے زیادہ کی آمدن حاصل ہوئی جو ادارے کی کارکردگی میں بہتری کا واضح ثبوت ہے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس کامیابی کو مثبت حکمت عملی اور بہتر انتظامات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ریلوے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور ریلوے ٹریک کو مضبوط بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اسی مقصد کے تحت کام جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ تین برسوں میں کراچی سے روہڑی تک ریلوے ٹریک کو مکمل طور پر اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔

Related Posts