سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی دوڑ میں لوگ نت نئے اور بعض اوقات حیران کن طریقے اپنا رہے ہیں۔ اسی طرح کی ایک انوکھی حرکت بنگلورو میں دیکھنے میں آئی جہاں ایک گروپ کی پرینک ویڈیو بنانے کی کوشش نے سب کو چونکا دیا۔
رپورٹس کے مطابق ایک نوجوان لڑکی اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ ایک بڑے تھیلے کے ساتھ کورئیر آفس پہنچی اور اسے پارسل کے طور پر بھیجنے کی درخواست کی تاہم جب عملے کو تھیلے میں حرکت محسوس ہوئی تو انہیں شک ہوا اور انہوں نے فوری طور پر تھیلا کھول لیا۔
تھیلا کھولنے پر اندر سے ایک شخص برآمد ہوا جسے دیکھ کر عملہ حیران رہ گیا۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی لیکن اس سے پہلے ہی لڑکی اور اس کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔
Daughter packed her father in a pouch and try to courier out of Bangalore due to high travel charge.. pic.twitter.com/fFTVrNFn92
— Indian Fight Club (@INDFightClub) March 18, 2026
بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ سارا واقعہ دراصل ایک پرینک ویڈیو بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ گروپ کے مطابق وہ تہواروں کے دوران مہنگے اور نایاب بس ٹکٹوں کے مسئلے کو اجاگر کرنا چاہتے تھے۔
پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا جبکہ انہوں نے اپنی اس حرکت پر معذرت کرتے ہوئے ایک وضاحتی ویڈیو بھی جاری کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








