حمزہ علی عباسی نے اہلیہ کے ہمراہ رشتے کرانے کا کام شروع کردیا، جانئے تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

نیمل خاور اپنے شوہر حمزہ عباسی کے ہمراہ
حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور، فائل فوٹو

اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی اہلیہ نیمل خاور کے ساتھ مل کر رشتے کرانے کا بزنس سنبھال لیا، اس حوالے سے ایپ بھی متعارف کرادی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں دونوں نے کہا کہ وہ ایسا کام کرنا چاہتے تھے جو محض کاروبار نہ ہو بلکہ اس کے ذریعے لوگوں کی بھلائی بھی ممکن ہو۔

نیمل خاور کے مطابق اکثر لوگ ان سے اپنے بچوں کے لیے مناسب رشتوں کی تلاش کی درخواست کرتے تھے، جس نے انہیں اس سمت میں سوچنے پر مجبور کیا۔

حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ انہوں نے “میرج فار لائف” کے نام سے یہ ایپ تیار کی ہے، جس کے دفاتر پاکستان کے ساتھ ساتھ ڈنمارک، برطانیہ، ناروے اور فرانس میں بھی موجود ہیں۔

Related Posts