امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی دھمکی کام کر گئی، طالبان حکومت نے امریکی شہری ڈینس والٹر کوائل کو رہا کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈینس والٹر کوائل ایک سال سے افغانستان میں بغیر کسی الزام کے قید تھا، امریکی شہری کے اہل خانہ نے عید پر سزا معافی کی درخواست کی تھی۔
افغان طالبان کے لیڈر ملا ہبت اللہ اخونزادہ نے کوائل کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ 64 برس کا کوائل 20 سال افغانستان میں کام کر چکا تھا، اس کی رہائی میں متحدہ عرب امارات نے کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے افغانستان کو ’ناجائز حراست کی سرپرستی کرنے والی ریاست‘ قرار دیا تھا اور قید امریکی شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








