پاکستان کی تاریخ میں 25 مارچ 1992 کوایک سنہرے دن کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے جب پاکستان ٹیم نے اپنا پہلا اور اب تک کا واحد کرکٹ ورلڈ کپ جیتا۔ اس شاندار کامیابی نے نہ صرف قوم کو فخر سے بھر دیا بلکہ دنیا بھر میں پاکستانی کرکٹ کا نام روشن کر دیا۔
اس ورلڈ کپ نے کرکٹ کو ایک نیا رنگ دیا رنگین لباس، سفید گیند دن اور رات روشنی میں کھیلے گئے میچ نے ورلڈ کپ کو بالکل تبدیل کردیا اس جدت کو دنیا بھرمیں سراہا گیا۔ٹورنامنٹ کے 8میچ برقی قمقموں میں منعقد ہوئے۔
March 25th, 1992
On this day in 1992, Pakistan won the ICC Men’s ODI World Cup.. What a proud moment for the country and Imran Khan..pic.twitter.com/inqYCON9oU
— Eco Vibes 🌍 (@EcoVibeExplorer) March 25, 2026
ورلڈ کپ فائنل میچ آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا جہاں گرین شرٹس کے کپتان عمران خان کی قیادت میں ٹیم نے ناقابل شکست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے میچ میں 22 رنز کی شاندار برتری سے فتح حاصل کی اور کرکٹ کی دنیا کو حیران کر دیا۔



اس تاریخی فتح میں جاوید میانداد، انضمام الحق اور وسیم اکرم جیسے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی لیکن سب سے زیادہ شہرت حاصل کی کپتان عمران خان نے جن کی قیادت اور آخری لمحات میں فیصلہ کن گیند بازی نے فتح کی ضمانت دی۔
پاکستانی ٹیم اسکواڈ

کپتان عمران خان، نائب کپتان جاوید میاں داد، رمیز راجہ، عامر سہیل، انضمام الحق، سلیم ملک، زاہد فضل، معین خان، وسیم اکرم، عاقب جاوید، وسیم حیدر، اعجاز احمد، اقبال سکندر اور مشتاق احمد پر مشتمل تھی۔
پاکستان کی یہ کامیابی نہ صرف کھیل کی دنیا میں تاریخ رقم کرنے والی تھی بلکہ اس نے نوجوانوں میں کرکٹ کے جذبے کو بھی جگایا۔ آج بھی ہر 25 مارچ کو پاکستانی شائقین کرکٹ اس تاریخی فتح کو یاد کرتے ہیں اور ملک کی پہلی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








