سونے اور چاندی کے نرخ آسمان سے ٹکرانے لگے! جانیے 25 مارچ 2026 کے فی تولہ تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں فی تولہ سونا 15 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ چاندی کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازی نرخ کے مطابق آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 15ہزار 200روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 79ہزار 262روپے کی سطح پر آگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 13ہزار 031روپے بڑھ کر 4لاکھ 10ہزار 889 روپے کی سطح پر آگئی۔

مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 370 روپے کے اضافے سے 7ہزار 824 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 317روپے کے اضافے سے 6ہزار 707روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت میں یکدم 152ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 565 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔

Related Posts