کراچی میں بارش سے موسم خوشگوار، بلوچستان میں بھی بادل برس پڑے

تازہ ترین

تازہ ترین

بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں بھی بادل برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق آج کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ میٹروول، سائٹ ایریا، ناطم آباد اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی۔ آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، شارع فیصل، اولڈ سٹی ایریا اور ٹاور میں بھی بادل برسے۔

شہر قائد کے علاقے کلفٹن، سی ویو، لیاری اور اطراف میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کے سلسلے نے اپنا اثر دکھا دیا، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب چمن سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 30مارچ تک بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

Related Posts