امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران جنگ کے متعلق بیان سامنے آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کے ایس ای 100انڈیکس 1لاکھ 56 ہزار تک گرنے کے بعد 1 لاکھ 57 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس میں 2 ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 1 لاکھ 56 ہزار پوائنٹس تک گر گیا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار میں بہتری آئی۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف شیئرز کی خریداری میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1 لاکھ 57 ہزار کی حد بحال ہوگئی، تاہم مجموعی طور پر اب بھی انڈیکس کو 1 ہزار 264پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 57ہزار 49 پوائنٹس پر ٹریڈنگ کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی کاروبار میں منفی رجحان دیکھا گیا۔ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے منفی اثرات نے کاروبار کے رجحانات بدل دئیے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب آنے پر کاروبار بند کردیا گیا۔
آج سے 7روز قبل 19مارچ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1 ہزار 551 اعشاریہ 88 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 100انڈیکس 1 لاکھ 52 ہزار 740پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








