کراچی کے کارباری مراکز کتنے بجے بند ہونگے؟ تاجر برادری کا بڑا اعلان سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کی تاجر برادری نے حکومت کے ممکنہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اور کاروباری اوقات میں تبدیلی کے اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تاجر رہنماؤں نے کہا ہے کہ توانائی کی بچت اور فیول کرائسس کے پیش نظر شاپنگ مالز اور مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کے لیے تیار ہیں۔

چیئرمین سندھ تاجر اتحاد شیخ حبیب نے بتایا کہ حکومت کے اقدامات ملکی مفاد میں ہیں اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر وفاق یا سندھ حکومت کاروبار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو ہم مکمل تعاون کریں گے۔

صدر آل صدر الائنس آف مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن فہیم نوری نے بھی کہا کہ کراچی کی مارکیٹیں اور شاپنگ مالز مقررہ وقت پر بند کرنے کے لیے تیار ہیں اور تاجر برادری ملک کی مدد میں حکومت کے ساتھ ہے۔

تاجر رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فیول کرائسس کے خاتمے تک بازار کے مقررہ اوقات میں خریداری کریں تاکہ توانائی اور ایندھن کی بچت ممکن ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں ملک کا مفاد ذاتی یا سیاسی اختلافات پر فوقیت رکھتا ہے اور معیشت کو سہارا دینے کے لیے تاجر برادری ہر ممکن تعاون کرے گی۔

تاجر رہنماؤں کا متفقہ موقف ہے کہ ایندھن اور بجلی کی بچت سے ہی معیشت کو سہارا دیا جا سکتا ہے۔ اس مشکل گھڑی میں تاجر برادری حکومت کے ساتھ ہے اور قومی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

یہ اعلان سندھ حکومت کی جانب سے توانائی بحران کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور کے دوران سامنے آیا ہے جس کا مقصد غیر ضروری نقل و حرکت کم کر کے فیول کی بچت کرنا ہے۔

Related Posts