ایرانی مجھے اپنا سپریم لیڈر بنانا چاہتے ہیں! امریکی صدر ٹرمپ کا حیرت انگیز دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن فنڈ ریزنگ تقریب میں دعویٰ کیا کہ ایران کے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ ان کے اگلے سپریم لیڈر ہوں تاہم صدر نے اس پیشکش کو فوری طور پر مسترد کر دیا۔

تقریب سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حکام مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں اور معاہدہ کرنا چاہتے ہیں لیکن خوف کی وجہ سے وہ اس بات کا اعتراف نہیں کر پا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام مجھے سپریم لیڈر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں مگر میں نے ان سے صاف کہا کہ نہیں، شکریہ! یہ عہدہ میری ترجیح نہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت اور عوام کے درمیان یہ خوف موجود ہے کہ اگر وہ کھل کر بات کریں تو انہیں اپنے ہی لوگ یا امریکا سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران اور امریکا کے تعلقات عالمی سطح پر مسلسل بحث اور تناؤ کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔

Related Posts