پی ایس ایل 11 کا شاندار آغاز! وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پی سی بی میدان میں موجود

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پی ایس ایل کے 11 ویں سیزن کا افتتاحی میچ جمعرات کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا جہاں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں محمد نعیم، عبد اللہ شفیق، فخر زمان، پرویز حسین، حسیب اللہ، سکندر رضا، آصف علی، شاہین آفریدی، حارث رؤف، مستفیض الرحمان اور عبید شاہ شامل ہیں۔

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت لیا

حیدرآباد کنگز کی ٹیم میں صائم ایوب، عثمان خان، مارنوس لبوشین، کوشال پریرا، عرفان نیازی، رضوان محمود، حسان خان، حماد اعظم، رائلی میریڈیتھ، محمد علی اور عاکف جاوید میدان میں ہیں۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود رہے۔ اس موقع پر سابق کپتان وسیم اکرم نے پی ایس ایل 11 کی ٹرافی قذافی اسٹیڈیم کے میدان میں لائی جس سے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔

Related Posts