شوہر کی بیوی کو بوائے فرینڈ کے ساتھ رہنے کا اجازت! وجہ جان کر دنگ رہ جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بھارتی ریاست اتر پردیش کے بلند شہر میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا جہاں ایک شوہر نے اپنی جان کے خوف کے باعث اپنی بیوی کو اس کے آشنا کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔

راجکمار نامی شخص کا کہنا ہے کہ اسے شبہ تھا کہ اس کی بیوی کسی اور کے ساتھ تعلقات رکھتی ہے اور اکثر اسے دھمکیاں دیتی تھی کہ وہ اسے قتل کروانے کے بعد اپنے آشنا کے پاس چلی جائے گی۔ گزشتہ سال جولائی میں بیوی نے اپنے اور چھ ماہ کے بچے کو چھوڑ کر کہا تھا کہ وہ والدین کے گھر جا رہی ہے مگر راجکمار کے مطابق وہ حقیقت میں ایک ماہ سے اپنے آشنا کے ساتھ رہ رہی تھی۔

راجکمار نے بتایا کہ جب بھی وہ بیوی سے وضاحت مانگتا وہ ثبوت طلب کرتی۔ حال ہی میں جب وہ اپنے آشنا سے فون پر بات کر رہی تھی تو راجکمار نے فون چھین کر چیک کیا جہاں اسے فیس بک پر شیئر کی گئی کچھ مشکوک تصاویر اور قتل کی کہانیاں ملیں جن کے عنوان سیمنٹ اور ڈرم کی کہانی تھے۔ شوہر نے اسے اپنی جان کے لیے خطرہ سمجھا اور پولیس میں شکایت درج کرائی۔

صلح صفائی کے دوران بیوی نے واضح کر دیا کہ وہ راجکمار کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے آشنا کے ساتھ رہنا چاہتی ہے جس پر راجکمار نے اسے جانے دینے کا فیصلہ کیا۔

اس معاملے میں ذکر شدہ نیلے ڈرم اور سیمنٹ کا تعلق مارچ 2025 کے ایک سنگین قتل کیس سے ہے جس میں مسکان نامی خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر سوربھ راجپوت کو قتل کیا اور لاش کے 15 ٹکڑے کر کے میرٹھ کے علاقے برہم پوری میں واقع اپنے گھر میں سیمنٹ سے بھرے نیلے ڈرم میں چھپا دیے تھے۔

Related Posts