توانائی بحران: پیٹرول کا 1، ایل پی جی کے مزید 2 جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ایل پی جی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور ایران جنگ کے تناظر میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پیٹرول کا 1 جبکہ ایل پی جی کے مزید 2 جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے۔

پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک جہاز عمان سے 3ہزار 800 ٹن سے زائد ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچا جبکہ آئل ٹینکر 3 ہزار 800 ٹن پیٹرول لے کر پورٹ قاسم آؤٹر ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا۔ بحری جہاز عراق سے 11ہزار 136ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچا۔

توانائی بحران کے خدشات

اسرائیل اور امریکا کے جاری حملوں کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز کو جزوی طور پر بند کردیا، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی سطح پر توانائی بحران نے جنم لیا اور پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوگئیں، جس کے بعد حکومت نے پیٹرول اور ایل پی جی کے جہاز منگوائے۔

حکومت نے متعدد مواقع پر تصدیق کی ہے کہ ملک میں پیٹرولیم کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور پیٹرول یا ڈیزل کی کوئی قلت نہیں، تاہم توانائی بحران کے خدشات اور عوام کی جانب سے مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

Related Posts