پاکستان کےذریعے ایران سے مثبت پیغامات کا اعتراف، امریکا کا 10 روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: آر ٹی ایل)

امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران سے مثبت پیغامات کا اعتراف کرتے ہوئے 10 روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 10 روز تک ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے نہیں کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ 6 اپریل 2026تک ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مؤخر کر رہے ہیں جبکہ یہ اقدام ایرانی حکومت کی درخواست پر اٹھایا گیا۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے مذاکرات کا عمل جاری ہے اور فیک نیوز میڈیا کی جانب سے جعلی خبروں کے برعکس یہ مذاکرات عمدگی کے ساتھ جاری و ساری ہیں۔

ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے صرف 5روز کیلئے روکنے کا اعلان کیا تھا جس کی مدت آج 27 مارچ 2026 کو ختم ہونا تھی۔ مدت ختم ہونے کے بعد ٹرمپ کے نئے اعلان سے جنگ زدہ علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

پاکستان کے ذریعے مثبت پیغامات

امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعے ایران سے مضبوط اور مثبت پیغامات اور مذاکرات منظر عام پر آئے۔ ہم نے پاکستانی خارجہ پالیسی ٹیم کے ساتھ مل کر 15نکاتی ایکشن لسٹ پیش کی۔

اسٹیو وٹکوف نے  کہا کہ 15نکاتی ایکشن لسٹ ایران امن معاہدے کے فریم ورک کی بنیاد ہے، جسے پاکستان نے بطور ثالث آگے بڑھایا اور یہ ایکشن لسٹ پاکستان کے ذریعے ایران تک پہنچائی گئی اور ایران سے مثبت پیغامات اور مذاکرات سامنے آئے۔

بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق امریکا ایران جنگ میں پاکستان کا بطور ثالث کردار ملک کی اہمیت اور عالمی سطح پر اعتماد کا عکاس ہے۔ عالمی سطح پر بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو ترجیح دینا ملکی خارجہ پالیسی کی بلند پرواز کا مظہر بھی ہے۔

Related Posts