امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا ذکر چھیڑ دیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستانی وزیراعظم بہت اچھے آدمی ہیں، پاکستانی وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ٹرمپ جنگ نہ رکواتے تو لاکھوں افراد مارے جاتے۔
اس کے علاوہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف نے بطور ثالث پاکستان کے کردار کو سراہا۔
خصوصی مندوب نے کہا کہ پاکستان کی وجہ سے عمدہ اور مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے، ایران کے قائل ہونے کے مضبوط اشارے مل رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








