کندھے کی ہڈی فریکچر ہوگئی، اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسحاق ڈار
(فوٹو: جیو نیوز)

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کندھے کی ہڈی فریکچر ہوگئی، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کل چین کے دورے کیلئے روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اسحاق ڈار دورہ چین کے موقعے پر چینی قیادت سے خطے کی صورتحال اور عالمی معاملات پر گفتگو کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین عالمی امور پر مشاورت کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ڈاکٹرز کی رائے کے خلاف چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا، کندھے کی ہڈی ٹوٹنے پر ڈاکٹرز نے وزیر خارجہ کو آرام کرنے کی ہدایت کی تھی۔ خراب طبیعت کے باوجود دورہ چین دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کا عکاس ہے۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ اسحاق ڈار کو مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران چوٹ لگی تھی۔ چوٹ لگنے کے باوجود انہوں نے اہم میٹنگ کو بطریق احسن تکمیل تک پہنچایا۔

علی ڈار کے بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے اہل خانہ کے اصرار پر طبی معائنہ کروایا۔ اسحاق ڈار کی تمام رپورٹس مجموعی طور پر درست ہیں، تاہم کندھے میں ایک ہیئر لائن فریکچر ہے جسے ادویات سے مینیج کرنا ہوگا۔

Related Posts