ایران نے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ وہ حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد دفاعی کاروائی کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی میڈیا (تسنیم نیوز) کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں نیوی کمانڈر ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ وہ دشمن کے خلاف کارروائیوں کے بعد ایران کے ساحلی علاقوں اور جزیروں پر دفاعی پوزیشنز کو مضبوط بنانے کے دوران زخمی ہوئے۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا کہ علی رضا تنگسیری محنتی اور تجربہ کار کمانڈر تھے جنہوں نے طویل عرصے تک خدمات انجام دیں اور حالیہ کشیدگی کے دوران اہم کردار ادا کیا۔ایران نے حالیہ کارروائیوں میں دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور ایرانی دفاعی نظام کو مزید مضبوط کرنے کیلئے کاوشیں جاری ہیں۔
تسنیم نیوز کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام کے بیان کے مطابق ایسی قربانیاں قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرتیں بلکہ مزید مضبوط بناتی ہیں اور یہ کہ خاص طور پر آبنائے ہرمز کے محاذ پر آپریشنز آئندہ بھی پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 76 ہوگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








