کن افراد کی دعائیں قبول نہیں ہوتی؟ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے سب کچھ بتا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے دنیا بھر میں جاری تنازعات کے تناظر میں واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر جنگ کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں اور ایسے اقدامات انسانیت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے ویٹیکن میں پام سنڈے کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو عناصر اپنے اقدامات کو مذہب کا لبادہ پہنا کر درست ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ دراصل انسانی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

پوپ لیو نے زور دیا کہ جنگ و جدل میں ملوث افراد کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں اور مذہب کو نفرت یا تباہی کے لیے استعمال کرنا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ بات چیت اور امن کے راستے میں ہے۔

انہوں نے عالمی برادری اور تنازعات میں شامل فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے ہی پائیدار امن ممکن ہے۔

Related Posts