پاکستان نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے دوران دنیا بھر میں انسانی جانوں اور معاشی سرگرمیوں کو نقصان ہورہا ہے۔ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے فوری اور مستقل حل کی تلاش ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ حسن اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے سفارت کاری اور مذاکرات کو ہی مسائل کا حل قرار دیا۔ حالیہ 4ملکی مشاورت میں مختلف امور میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس دوران خطے میں جنگ کے مستقل اور جلد خاتمے کے امکانات پر غور کیا گیا۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران جنگ کے باعث انسانی جانوں اور معاشی سرگرمیوں کے نقصان پر تشویش ہے۔ ان مشکل حالات میں مسلم امہ کا اتحاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آنے والے وفود کو مذاکرات کے متعلق آگہی دی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران اور امریکا کے مقابین مزاکرات کے انعقاد کیلئے اسلام آباد ممکنہ مقام کے طور پر زیر غور لایا جارہا ہے جبکہ شریک ممالک اس اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ وزرائے خارجہ نے کشیدگی کم کرنے، عسکری تصادم کے خطرات روکنے اور مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








