ہماری آپ سے کوئی دشمنی نہیں، ایرانی صدر کا امریکی عوام کے نام خط

تازہ ترین

تازہ ترین

ایرانی صدر
(فوٹو: بی بی سی)

تہران: ایران کے صدر مسعود مسعود پزشکیان نے امریکی عوام کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ہماری آپ کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں جبکہ ایران کو خطرے کے طور پر پیش کرنا تاریخی حقائق کے منافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی میڈیا نے صدر مسعود پزشکیان کے امریکی عوام کو خط لکھنے کی تصدیق کردی۔ اپنے خط میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کو خطرے کے طور پر پیش کرنا موجودہ حقائق سے بھی مطابقت نہیں رکھتا اور یہ عمل دراصل طاقتور قوتوں کے سیاسی و معاشی مفادات کا نتیجہ ہے۔

اپنے خط میں صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ عالمی طاقتیں اپنی اسلحے کے صنعت جاری رکھنا چاہتی ہیں تاکہ اسٹرٹیجک منڈیوں پر کنٹرول قائم رہ سکے۔ اہم ایرانی انفراسٹرکچر پر حملہ درحقیقت ایرانی عوام پر حملہ ہے جس کے اثرات ایرانی سرحدوں سے آگے تک جاتے ہیں۔ ایران انسانی تاریخ کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے جدید تاریخ میں جارحیت یا تسلط پسندی کا انتخاب کبھی نہیں کیا۔ ہم نے کبھی جنگ شروع نہیں کی۔ ہاں، ہم نے مسلط کی گئی جنگ کا بہادری سے جواب ضرور دیا ہے۔ کیا یہ حقیقت نہیں کہ امریکا ایران پر حملے میں اسرائیل کے نمائندے کے طور پر شامل ہوا؟اسرائیل ایران کو خطرہ بنا کر پیش کرتا ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اسرائیل کی رائے میں خطرہ اس لیے بنایا جاتا ہے تاکہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات سے توجہ ہٹائی جاسکے۔ ایران نے مذاکرات اور معاہدہ کیا اور ذمہ داریاں بھی پوری کیں لیکن معاہدے کی خلاف ورزی، اور جارحیت کے فیصلے امریکی حکومت کے تھے جو بیرونی جارح کی خواہشات پر کیے گئے۔

Related Posts