کراچی میں بارش کے ساتھ طوفانی ہوائیں، شہری گھروں میں محصور

تازہ ترین

تازہ ترین

بارش
(فوٹو: ڈان)

کراچی میں بادلوں نے آسمان کا گھیراؤ کرلیا، مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے باعث بے شمار شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

شہر قائد کے علاقوں سائٹ ایریا، نارتھ کراچی اور شارع فیصل پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث شہر کا درجہ حرارت گر گیا۔ سرجانی ٹاؤن، منگھوپیر، یوسف گوٹھ اور تیسر ٹاؤن میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ  کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سویرے بارش کا آغاز ہوا، جبکہ مزید بارشوں کی پیشگوئی کے یش نظر مختلف علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کی تعداد بڑھا دی گئی، بلدیاتی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

 آج صبح کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جن میں لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس  اور گلستان جوہر میں بارش ہوئی۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی کہا کہ بارشوں کے پیش نظر بلدیاتی عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں جبکہ متعلقہ محکمے ہائی الرٹ ہیں۔

جن علاقوں میں بارش ہوئی، ان میں ڈرگ روڈ، شارع فیصل، محمود آباد، قائد آباد اور ملیر سمیت متعدد دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ سلمان مراد کے مطابق سائٹ، نرسری، اسٹیڈیم روڈ، کارسازا ور نیپا پر ڈی واٹرنگ پمپس کی تنصیب کر دی گئی، ملینیئم مال، بروکس چورنگی اور دیگر مقامات پر اضافی پمپس لگا دیے گئے۔

Related Posts