اپ ڈیٹ: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوگیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: اے پی پی)

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا سستا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100روپے کی کمی ہوئی جس سے سونے کی فی تولہ نئی قیمت 4لاکھ 86 ہزار 962روپے ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 87روپے کی کمی ہوئی جس 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 17 ہزار 491روپے کی سطح پر آگئی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ 10گرام سونا 5 ہزار 580روپے کی کمی کے ساتھ 3لاکھ 82 ہزار 713روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل 1تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 350روپے کی کمی ہوئی جس سے چاندی کی نئی قیمت 7 ہزار 634روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10گرام چاندی 300روپے کی کمی سے 6 ہزار 544روپے کی ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی جہاں سونے کی فی اونس قیمت 71ڈالرز کی کمی کے ساتھ 4ہزار 642ڈالرز جبکہ چاندی کی قیمت 3.5ڈالرز کم ہو کر 71اعشاریہ 5ڈالرز کی سطح پر آگئی۔

Related Posts