زبان قابو میں نہیں رکھی تو ٹیم سے باہر نکال دیں گے! صوبائی وزیر کھیل کی نسیم شاہ کو وارننگ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

صوبائی وزیر کھیل و توانائی پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے قومی کرکٹر نسیم شاہ کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہ کسی بھی کھلاڑی کی کارکردگی اپنی جگہ اہم ہوتی ہے تاہم اسے اپنی زبان اور رویے پر بھی مکمل قابو رکھنا چاہیے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نسیم شاہ نے اپنے رویے میں بہتری نہ لائی تو انہیں ٹیم سے باہر بھی کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اظہارِ رائے کی آزادی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ملک کی اعلیٰ قیادت کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی جائے۔

فیصل ایوب کھوکھر کے مطابق نسیم شاہ پر عائد دو کروڑ روپے کا جرمانہ ناکافی ہے اور اگر وہ خود اس معاملے کو دیکھتے تو اس سے بھی سخت کارروائی کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس معاملے میں برداشت کا مظاہرہ کیا۔

Related Posts