اسلام آباد: سائیکل پر دنیا کی سیر کو نکلا جرمن شہری پاکستان پہنچ کر لٹ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

جرمن شہری
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیرملکی کھلاڑی کو ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا، سائیکل پر دنیا کی سیر کو نکلا ہوا جرمن شہری پاکستان پہنچ کر لٹ گیا۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جرمن شہری نے رات کاٹنے کیلئے اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی حدود میں کیمپ لگایا۔ اسلام آابد ایکسپریس وے پر لگائے گئے کیمپ میں چوری کی واردات ہوگئی۔

جرمن شہری کی شناخت فلپ سام کے نام سے ہوئی ہے۔ جب فلپ سام اگلی صبح بیدار ہوا تو اس کا قیمتی کیمرہ اور سائیکل دونوں چوری ہوچکے تھے، جس پر جرمن سفارت خانے نے پولیس سے رابطہ کرلیا۔

جرمن سفارت خانے کی مداخلت پر اسلام آباد پولیس کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے تیز رفتار تفتیش کی مدد سے جرمن شہری کی سائیکل برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

Related Posts