سندھ میں موٹر وے پر کچے کے ڈاکوؤں کا راج! کمیرے، اسٹریٹس لائٹس اور سولر پینلز غائب

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

سندھ میں ایک بار پھر وفاقی منصوبوں کی ناقص دیکھ بھال کی کہانیاں سامنے آئیں ہیں اور اس بار نشانہ سکھر سے رحیم یار خان تک پھیلی موٹر وے ایم-5 ہے۔ لگ بھگ 200 کلومیٹر کے اس راستے پر نصب جدید نگرانی نظام، اسپیڈ کیمرے اور سولر آلات مکمل طور پر غیر فعال یا چوری ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ضلع گھوٹکی کے جنگلاتی علاقوں خاص طور پر جہان خان کے اطراف، صورتحال انتہائی خراب ہے۔ یہاں کیمرے، سولر پولز اور سکیورٹی چوکیوں کی چھتیں غائب ہیں اور ان مقامات پر عملے کے کوئی آثار نہیں ملے۔ مزید برآں، موٹر وے کے سروس ایریاز کی اسٹریٹ لائٹس بند ہیں اور حال ہی میں لگائے گئے سولر ریفلیکٹرز بھی تقریباً ناکارہ ہو چکے ہیں۔

نگرانی کے نظام کی غیر موجودگی کے باعث موٹر وے پولیس اب پرانی طرز پر اسپیڈ کیمرے سڑک کنارے رکھ کر جرمانے عائد کر رہی ہے جو نہ صرف غیر مؤثر ہے بلکہ سڑک پر ٹریفک کے انتظام کے لیے بھی خطرناک ہے۔

یہ بدانتظامی موٹر وے کے محفوظ اور ہموار سفر کے خواب کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور اس بات کی وضاحت طلب ہے کہ وفاقی منصوبوں کی دیکھ بھال میں اتنی کوتاہی کیسے ممکن ہوئی۔

Related Posts