بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے رودینجو میں ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا ہے جہاں کوئٹہ سے کراچی جا نے والی ایک مسافر بس تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
دلخراش حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 مسافر زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتار چلا رہی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو حکام نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حکام نے تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کو روکنے کے لیے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بلوچستان میں سڑکوں کی خراب حالت اور تیز رفتاری کی وجہ سے ایسے حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








