ڈاکٹر عافیہ کے 18 سالہ بھتیجے کا بے رحمانہ قتل! کس نے اور کیوں مارا؟ جانیں مکمل تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

امریکی شہر ہیوسٹن میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے 18 سالہ بھتیجے عماد صدیقی کو بے دردی قتل کر دیا گیا جس سے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں گہری تشویش پھیل گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ایلٹن کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر کار چھیننے کی واردات کے دوران عماد صدیقی کو گولی مار دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ حملہ آور ایک کرائسلر گاڑی میں سوار تھے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ پاساڈینا پولیس ڈیپارٹمنٹ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کر رہا ہے۔

دوسری جانب عماد صدیقی کی نماز جنازہ آج ظہر کے بعد مسجد صابرین میں ادا کی جائے گی جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایک پاکستانی نژاد امریکی نیورو سائنسدان ہیں جنہیں 2010 میں امریکا میں دہشت گردی سے متعلق الزامات میں سزا سنائی گئی تھی۔ وہ اس وقت 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ ان کا کیس پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاصی توجہ کا مرکز رہا ہے اور اس پر مختلف حلقوں میں بحث بھی جاری رہی ہے۔

Related Posts