پاکستانی انفلوئنسر اور گلوکار اسد اسحاق جو سوشل میڈیا پر سڈ ریپر کے نام سے مشہور ہیں کے لاہور کے گھر میں ایک بڑے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جبکہ وہ خود اس وقت بیرون ملک موجود تھے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے فیز 9، حیات آباد علاقے میں نامعلوم چوروں نے اسد اسحاق کے گھر میں گھس کر نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چرا لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
FIR registered after major robbery at influencer’s Lahore home. Following the incident at SidMrRapper’s residence in DHA Phase 9, CM Punjab’s advisor @ZeshanMalick assured that robbers will be brought to justice. SidMrRapper is currently in the United Kingdom on a business tour.… pic.twitter.com/i2yJddXc8r
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) April 4, 2026
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد جمع کیے۔ حکام نے بتایا کہ فارنزک ٹیم نے بھی شواہد حاصل کیے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ذرائع کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس حکام نے اسد اسحاق کی اہلیہ کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ اختر نواز نے ایس ڈی پی او بارکی آصف عطا کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر ملزمان کی تلاش اور گرفتاری یقینی بنائیں۔ ایس پی کینٹ نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے توقع کی جا رہی ہے کہ ملزمان جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








