امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں لاپتہ امریکی ایف 15 طیارے کے عملے کے رکن کو امریکی فورسز نے کامیابی سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں درجنوں مسلح طیاروں نے حصہ لیا۔
امریکی فوج نے ایران میں ایک جنگہ جہاز تباہ ہونے کے بعد لاپتہ ہونے والے امریکی پائلٹ کو ایک خطرناک اور اعلیٰ درجے کے آپریشن کے ذریعے محفوظ طریقے سے بازیاب کر لیا گیا ہے۔ اس دوران شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔
ایران کے کوہگیلوئے اور بوئر احمد صوبے میں آپریشن
واشنگٹن حکام کے مطابق امریکی حکام نے تصدیق کی کہ دوسرا لاپتہ پائلٹ یا فضائی اہلکار ایران سے تلاش کر کے کامیابی کے ساتھ نکالا گیا۔ یہ خطرناک آپریشن ہفتے کی رات سے اتوار کے دن تک ایران کے شہر دہ دشت میں انجام دیا گیا جہاں امریکی فورسز نے بڑے پیمانے پر خطرناک کارروائی کی۔
دوران آپریشن رات بھر بھاری فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ قطر کی نیوز ایجنسی الجزیرہ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کم از کم چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا حالانکہ غیر سرکاری رپورٹس کے مطابق جانی نقصان اس سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔
اگرچہ جھڑپوں کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی لیکن علاقے میں سرگرمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی کمانڈوز پائلٹ کو بازیاب کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے تھے۔ صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ ہوئی جب ایرانی حکام بھی پائلٹ کی تلاش میں تھے اور انہوں نے شہریوں کو انعام کی پیشکش بھی کی تھی۔
پائلٹ کی شناخت اور اہمیت
ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہا کہ لاپتہ پائلٹ کو تلاش کرنا بڑی کامیابی تھی لیکن اسے محفوظ طریقے سے نکالنا اصل چیلنج تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ بازیاب ہونے والا فرد مرد ہے یا عورت، کیونکہ لفظ ایر مین دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب امریکی پائلٹس کو دشمن کی سرزمین سے بچایا گیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے اسے معجزانہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی بھی ایک امریکی جنگجو کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








