مییزان بینک نے ویلکٹرا الیکٹرک موٹر سائیکلز کے ساتھ شراکت میں ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت پاکستان میں صارفین اپنی الیکٹرک بائیک کو 0% مارک اپ پر ایک سال تک قسطوں میں خرید سکتے ہیں۔
یہ سہولت بینک کے اپنی بائیک پروگرام کے تحت فراہم کی جارہی ہے جو اسلامی فنانسنگ کے اصول مسوامہ (Musawamah) پر مبنی ہے۔ اس ماڈل کے مطابق صارفین بغیر کسی اضافی سود یا مارک اپ کے 12 ماہ تک آسان ماہانہ قسطوں میں ویلکٹرا الیکٹرک بائیک حاصل کر سکتے ہیں۔
ویلکٹرا الیکٹرک بائیک (Vlektra Electric Motorcycles) میں 1500 سے 2000 واٹ تک کے الیکٹرک موٹرز دیے گئے ہیں جو شہری سفر کو موثر اور کم ایندھن خرچ کے ساتھ ماحول دوست بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں الیکٹرک موٹر بائیک کے استعمال کو زیادہ قابل رسائی اور سستا بنانا ہے۔
دلچسپی رکھنے والے صارفین قریبی مییزان بینک برانچ جا کر یا بینک کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے کر اہلیت اور فنانسنگ کے اختیارات جان سکتے ہیں۔
بینک کے حکام کے مطابق یہ پروگرام پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے شریعت کے مطابق فنانسنگ کے اختیارات بھی فراہم کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








