صرف محدود مقدار پیٹرول ملے گا! حکومت کا ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم کیسے کام کرے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

حکومت نے ممکنہ پیٹرول بحران سے نمٹنے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت شہریوں کو ذاتی گاڑیوں کے لیے پیٹرول کی مخصوص مقدار (کوٹہ) دیے جانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر یہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے تاکہ ملک میں ایندھن کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزارت آئی ٹی نے اس منصوبے کے لیے پیٹرول پمپس پر استعمال ہونے والے موبائل فونز اور متعلقہ ایپلی کیشن کی جانچ کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ فیول منیجمنٹ کے لیے تیار کردہ موبائل ایپ کو بھی ٹیسٹ کیا جا چکا ہے جبکہ منصوبے کی تفصیلات کابینہ ڈویژن کو بھجوا دی گئی ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق پیٹرول پمپس کو فراہم کیے جانے والے ہر موبائل فون کی قیمت تقریباً 72 ہزار روپے ہوگی جس کے اخراجات آئل مارکیٹنگ کمپنیاں برداشت کریں گی۔

اس اقدام کو ماہرین پیٹرول کی قلت کی صورت میں ایک موثر حکمت عملی قرار دے رہے ہیں جس کے ذریعے نہ صرف سپلائی کو کنٹرول کیا جا سکے گا بلکہ ذخیرہ اندوزی جیسے مسائل پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

Related Posts