پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اشیائے خور و نوش پر بھی سبسڈی! پنجاب حکومت کی نئی اسکیم

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب حکومت نے پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بڑے اضافے کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لیے مختلف سبسڈی منصوبے تیار کر لیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سہولت بازاروں میں ضروری اشیاء پر 10 سے 20 فیصد تک سبسڈی دینے پر غور کر رہی ہے تاکہ عام صارفین کو براہ راست فائدہ پہنچایا جا سکے۔

سبسڈی منصوبے میں منڈیوں میں رجسٹرڈ کاروباری افراد کو سبسڈی فراہم کرنے کے مختلف ماڈلز بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق سہولت بازاروں کے ذریعے سبسڈی دینے کا طریقہ سب سے مؤثر سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اس سے صارفین کو فوری اور براہِ راست ریلیف مل سکے گا۔

Related Posts